پی سی بی کی وہاب ریاض کی بطور وومن ٹیم کنسلٹنٹ تعیناتی پر وضاحت جاری
کیپشن: وہاب ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کی بطور وومن ٹیم کنسلٹنٹ تعیناتی پر وضاحت جاری کردی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وہاب ریاض کو فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان