ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹونٹی  ٹورنامنٹ کیلئے  پاکستان شاہینز  کے سکواڈ کا اعلان 

Nov 07, 2025 | 11:49:AM
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹونٹی  ٹورنامنٹ کیلئے  پاکستان شاہینز  کے سکواڈ کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے۔

پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اےکو رکھا گیا ہے۔

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔

شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر کو یو اے ای سے ہوگا۔

دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 21 نومبر کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو ہوگا۔

پاکستان شاہینز کے اعلان کردہ سکواڈ میں محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔