ہدایتکاری: آریان خان بڑی سکرین پر ڈیبیو کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اب بڑی سکرین پر بطور ہدایت کار قدم رکھنے جا رہے ہیں۔
آریان خان کی او ٹی ٹی سیریز ”دی بیڈز آف بالی وڈ“ نے شائقین کے دل جیت لیے۔
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس سیریز کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
اب آریان خان اپنے اگلے پروجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں اور بڑے پردے کے لیے ایک نئی فلم بنانے جا رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:سری دیوی کی فلم’ ’موم‘‘ کا سیکوئل، سیٹ سے خوشی کپور کی تصاویر وائرل
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان اپنے دوسرے پروجیکٹ پر 2026 میں کام شروع کریں گے۔
اس فلم کی کہانی اور کاسٹ ابھی راز میں رکھی گئی ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آریان چاہتے ہیں کہ وہ پہلے اپنے نام سے کامیابی حاصل کریں، تاکہ بعد میں اپنے والد شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں شامل کر سکیں۔
آریان اور شاہ رخ نے ایک مشترکہ فلم کا آئیڈیا بھی تیار کر لیا ہے، جس پر 2027 میں باقاعدہ کام شروع ہونے کی امید ہے۔