پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز 

Nov 07, 2023 | 22:39:PM
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز 
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن الاحمد نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے باہمی اقدامات کررہے ہیں تاکہ کاروباری ماحول کو بہتر کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے نئے روشن مواقع سامنے آئیں گے۔