پی سی بی نے توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا

Nov 07, 2023 | 20:21:PM
پی سی بی نے توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا
کیپشن: گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

توصیف احمد کی زیرِ قیادت سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا انتخاب ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید مستعفی

خیال رہے کہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔