مخالفین کو خوش آمدید ،آؤ ہمارے خلاف الیکشن لڑو، آصف علی زرداری

Nov 07, 2023 | 16:34:PM
مخالفین کو خوش آمدید ،آؤ ہمارے خلاف الیکشن لڑو، آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی  آصف علی زردار ی کا ایم کیو ایم کا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین کو خوش آمدید کہتے ہیں،آؤ ہمارے خلاف الیکشن لڑو، یہی جمہوریت ہے۔

آصف علی زرداری نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اپنی سیاست کریں ہم اپنی سیاست کریں گے،جمہوریت میں مقابلہ ہوگا اسی وقت اچھانتیجہ سامنے آئے گا،جوہمارے خلاف کھڑے ہوں گے انہیں بسم اللہ کہیں گے،سجدے کام آئیں گے نا روزے، بس غریب کی خدمت کام آتی،ہمیں اقتدارنہیں ملک کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجو کیشن کمیشن کا سپیشل طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان