سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع، 4.2 ارب ڈالرز کا اضافی پیکج ملنے کا امکان

Nov 07, 2022 | 19:31:PM
سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع، 4.2 ارب ڈالرز کا اضافی پیکج ملنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان۔ روان ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع ہے، تاہم سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا تاہم چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔
 سفارتی ذرائع کے مطابق اوپیک میں سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے تاہم موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے جس کے تدارک کے لئے موثر اقدامات لئیے جائیں گے۔