جنسی زیادتی کا الزام،سری لنکن کھلاڑی دانشکا گونا تھیلاکا  معطل

Nov 07, 2022 | 18:02:PM
 جنسی زیادتی کا الزام،سری لنکن کھلاڑی دانشکا گونا تھیلاکا  معطل
کیپشن: جنسی زیادتی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے زیادتی کے الزام کے بعد دانشکا گونا تھیلاکا کو ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا،31 سالہ سری لنکن کھلاڑی دانوشکا گوناتھیلاکا پر آسٹریلیا میں جنسی زیادتی کے چار الزامات تھے جس کی وجہ سے ان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  زیادتی کے الزام میں کرکٹر دانشکا کو سڈنی میں گرفتار کیا گیا،تمام معاملے کی انکوائری کی جائے گی، انکوائری کورٹس کیس کے اختتام پر ہو گی۔

 واقعے کی تحقیقات کیلئے آسٹریلوی حکام سے تعاون کیا جائے گا، مذکورہ کھلاڑی کومجرم پائے جانے پر سزا دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،سری لنکا کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویے کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے سری لنکن بیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کی پولیس تفتیش کر رہی تھی، زیادتی کی شکار خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔