راشد خان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

Nov 07, 2021 | 20:24:PM
افغان لیگ سپنر، چوتھے بائولر، ڈی جے براوو
کیپشن: راشد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )افغان لیگ سپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ راشد خان مجموعی ٹی ٹونٹی میچزمیں400 وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بن گئے ہیں ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو ، سنیل نرائن اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار سو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
راشد خان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان نیاز سے تلخی پر استعفا۔ سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کیخلاف بڑا اقدا م اٹھا لیا