کورونا نے مزید 20 افراد کی زندگی چھین لی۔۔ 471 نئے کیس رپورٹ

Nov 07, 2021 | 09:59:AM
کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا 20 افراد جاں بحق فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے اور  471 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43348 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 471 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

 کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28538 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزار 711 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22810 ہے۔

 دوسری جانب گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 493 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 363 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناظم جوکھیو کے قاتل گرفتار۔۔ اعتراف جرم کرلیا