ہفتے میں تین عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) ہفتے میں تین عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا گیا۔
میر اورنگزیب ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم ہے،ججز نے حلف کے تحت انصاف فراہم کرنا ہے چاہے آسمان ہی کیوں نہ گر جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں، ہفتے میں تین دن چھٹی کی وجہ سے وکلا ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں،کفایت شعاری وقت کی ضرورت ہے لیکن انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے، خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ہفتے میں پانچ دن کام کی پالیسی بحال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس کے افسر نے سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ؛ ویڈیو وائرل، دیار غیر میں چرچے