سمندری وارفئیر؛ ترک کمپنی طوفان ڈرون کو میدان میں لے آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فوجی سامان بنانے والی ترک کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرون متعارف کروا دیئے۔
اسیلسان یہ جدید ڈرون استنبول میں جاری فوجی ساز و سامان کی نمائش ’ساہا 2026ء‘ میں سامنے لائی ہے۔
فوجی سازو سامان کی نمائش میں جو جدید ڈرون متعارف کروائے گئے ہیں ، ان میں جدید سمندری ڈرون ’طوفان‘ بھی شامل ہے۔ یہ ان مینڈ سرفیس وہیکل ہے جو سطح سمندر پر خودکار جنگی کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ حملے کے ساتھ ساتھ جاسوسی اور انٹیلیجنس مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔
طوفان کھلے سمندر میں خود کار کام کرتا ہے
اسیلسان نے بتایا ہے کہ 8.1 میٹر طویل ڈرون پیٹرول انجن اور واٹر جیٹ پروپلژن سے چلتا ہے جو اسے تیز رفتاری سے حرکت کرنے کی صلاحیت فراہم کر کے، اسے ساحل کے قریب اور کھلے سمندر میں فوری تعیناتی کے قابل بناتا ہے۔
’طوفان‘ ڈرون خودکار نیویگیشن، رکاوٹوں سے بچاؤ اور وژن بیسڈ سسٹمز کے ذریعے اہداف کی شناخت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
یہ ہائی ایکسپلوسیو وارہیڈ سے لیس ہے جس کے ذریعے یہ سطحِ سمندر پر موجود اہداف، ساحلی تنصیبات اور اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی ٹریفک تقریباً رکی ہوئی ہے
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی رضوان فورس کا اہم کمانڈر احمد علی بلوت اسرائیلی حملے میں شہید