آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی ٹریفک تقریباً رکی ہوئی ہے

May 07, 2026 | 16:28:PM
 آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی ٹریفک تقریباً رکی ہوئی ہے
کیپشن: چھ مئی کو آبنائے ہرمز میں کچھ جہاز حرکت کرتے نظر آ رہے تھے۔ یہ تصویر جہازوں کی سمندروں میں موومنٹ پر نظر رکھنے والے ایک ادارہ نے پبلش کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی ٹریفک تقریباً رکی ہوئی ہے۔

ڈنمارک کی انٹرنیشنل شپنگ کمپنی میرسک نے بتایا ہے کہ  آبنائے ہرمز پر ٹریفک تقریباً رکی ہوئی ہے اور یہ کہ "تصادم نے پہلے ہی جذبات پر بوجھ ڈالا ہے،" جس سے صارفین کا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔

 خلیج ٹائمز کی رپورٹ  کے مطابق میرسک نے پہلی سہ ماہی کے خالص منافع میں کمی کے بعد اپنے ایک رسمی بیان میں کہا، "مشرق وسطی میں تنازعہ، جو 28 فروری 2026 کو شروع ہوا،  اس نے غیر یقینی صورتحال کی ایک اضافی تہہ متعارف کرائی ہے،"

تاہم، ڈنمارک کی شپنگ کمپنی نے تصدیق کی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے آنے والی رکاوٹوں کے باوجود اپنی 2026 کی گروتھ کے متعلق  پیشن گوئی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پہلی سہ ماہی میں کنٹینر شپنگ کی عالمی مانگ میں سال بہ سال تین سے پانچ فیصد کے درمیان اضافہ ہوا۔ تاہم کمپنی نے تسلیم کیا کہ ان کا خالص منافع کم ہو گیا۔

جنوری اور مارچ کے درمیان، میرسک کا خالص منافع 100 ملین ڈالر پر آیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 گنا کم ہے جب اس کی واپسی میں سمندری نقل و حمل کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا۔

دیگر صحافتی ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق آج 7 مئی 2026 تک،  آبنائے ہرمز زیادہ تر بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے مؤثر طریقے سے بند ہے۔ آبی گزرگاہ بڑی حد تک بند ہے، 21 اپریل کو مختصردورانیہ کے لئے ہرمز میں ٹریفک کھلی تھی جو بعد میں پھر بند ہو گئی۔ اب یہاں جہازوں کی آمد و رفت تقریباً رکی ہوئی ہے۔

13 اپریل کو شروع ہونے والے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کے ہرمز میں ناکہ بندی میں زیادہ سختی آئی جو اب تک جاری ہے حالانکہ فریقین بتا رہے ہیں کہ مستقل جنگ بندی کا کوئی معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے۔