سپین کے وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ،خطے کی صورتحال پر بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) سپین کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے،نائب وزیراعظم نے سپین کے وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال سمیت بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سپین کے وزیر خارجہ کو پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر بھارتی حملوں کی عالمی خلاف ورزی سے آگاہ کیا،نائب وزیر اعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں پر بھی بات کی۔
سپین کے وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سپین کے وزیر خارجہ نے موجودہ کشیدگی میں ڈائیلاگ میں ممکنہ معاونت کی سہولت کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئےخطرناک نتائج نکلیں گے،صدر مملکت