آدھی رات کو شہروں پر حملہ کرکے فتح کہنے پر شرم آنی چاہئے: ماہرہ خان بھارت پر برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کئے گئے بزدلانہ حملے پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تم آدھی رات کو شہروں پر حملہ کرتے ہو اور اسے فتح کہتے ہو؟ تمہیں شرم آنی چاہیے‘۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہوں کہ ایک ایسے ملک میں رہتی ہوں جہاں مجھے یہ نہیں بتایا جاتا کہ مجھے کیا کہنا ہے، میرے پاس آواز ہے اور میں اس کا استعمال کر سکتی ہوں‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ جب ہماری سرزمین پر ناانصافی ہوتی ہے تو ہم آواز اٹھاتے ہیں، ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں، حتیٰ کہ ہمارے ملک پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگایا جاتا ہے، بھارت کی جانب سے کئی سالوں سے جاری جنگ اور نفرت انگیز بیان بازی کو ہم سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور تجربہ کیا ، تمہارا میڈیانفرت کو ہوا دے رہا ہے، تمہاری سب سے طاقتور آوازیں نسل کشی اور جنگی جرائم کے سامنے قانون کے بجائے خوف سے خاموش ہیں اور اسی خوف میں تم فتح کا دعویٰ کرتے ہو لیکن میرے نزدیک یہ خاموشی تمہاری سب سے بڑی شکست ہے‘ ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’تم آدھی رات کو شہروں پر حملہ کرتے ہو اور اسے فتح کہتے ہو؟ تمہیں شرم آنی چاہیے‘۔ماہرہ خان نے پوسٹ کے آخر میں وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور امن کیلئے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر