مریم نفیس مداح کے سوال پر کیوں بھڑک اٹھیں؟

May 07, 2025 | 13:03:PM
 مریم نفیس مداح کے سوال پر کیوں بھڑک اٹھیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس انتہائی ذاتی نوعیت کا سوال کرنے پربھڑک اٹھیں۔

مریم نفیس نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن کیا جس کے دوران ایک صارف نے ان سے ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ کا جواب سن کر سب ہکا بکا رہ گئے۔

انسٹا صارف نے مریم نفیس سے سوال کیا تھا کہ ’’دوسرا بچہ کب؟‘‘ جس پر مریم نفیس نے جواب دیا کہ ’’کیا آپ دائی ہیں؟"

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں غصّے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’’یہ حیران کن ہے کہ کتنے لوگ مجھ سے یہ ذاتی سوال پوچھنے کی جرأت کرتے ہیں، کب سیکھیں گے کہ ایسے سوال نامناسب ہوتے ہیں؟"

مریم نفیس اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ اپنی صاف گوئی اور بے باک انداز کےلیے بھی جانی جاتی ہیں اوروہ پہلے بھی کئی بارمداحوں کوکھری کھری سناچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"خان صاحب کو آرام کرنے دیں" فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے مریم نفیس کے اس ردعمل پر مختلف آراء کا اظہار کیاہے، کچھ نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی نجی زندگی کو احترام دینا چاہیے جبکہ کچھ نے اسے ضرورت سے زیادہ حساسیت قرار دیا۔