کترینہ کیف حاملہ ہونے کی خبروں پر بول پڑیں

May 07, 2023 | 21:48:PM
کترینہ کیف حاملہ ہونے کی خبروں پر بول پڑیں
کیپشن: کترینہ کیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف حاملہ ہونے کی خبروں پر بول پڑیں۔
کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تاہم اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔
تاہم اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ 
ای ٹائم کے مطابق کترینہ کیف نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ 'میں ابھی اپنی فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی'۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے شہر خضدارمیں زلزلے کے جھٹکے