پاکستان کے سینئر اداکار شبیر رانا انتقال کر گئے

May 07, 2023 | 11:32:AM
سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق شبیر رانا بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج صبح انتقال کر گئے۔

مرحوم شبیر رانا نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر ذیشان شاہ اور یوٹیوبر اذلان شاہ کے والد ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کامیدان سج گیا

سینئر اداکار شبیر رانا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

مرحوم شبیر رانا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔