میں یورپ یا امریکا کا کبھی مخالف نہیں رہا ، عمران خان 

May 07, 2022 | 19:39:PM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کبھی بھی امریکا یا یورپ کا مخالف نہیں رہا ،سازش کیخلاف بھر پور احتجاج کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکیوں کو اپنی بات منوانے کیلئے حکم دینے کی عادت پڑی ہوئی ہے ،ان کا کہناتھاکہ میرے ٹرمپ اور امریکی ایڈمنسٹریشن کیساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہمارے روس کیساتھ اچھے تعلقات کا بھی بہت فائدہ ہونا تھا روس سے کم قیمت پر گیس اور گندم ملتی تو اس میں فائدہ عوام کا ہی تھا ۔روس ہمیں تیس فیصد کم قیمت پر گیس اور گندم دینے کیلئے رضا مند تھا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ امریکا ہم سے اڈے مانگ رہا تھا میں نے اڈے دینے سے انکار کیا تو مسائل شروع ہوگئے ۔انہوں نے کہا ہمارا نائن الیون کی جنگ سے کچھ لینا دینا نہیں تھا ،بیرونی سازش میں ہمارے لوگوں کو آلہ کار بنایا گیا ، ہماری حکومت گرانے کیلئے ہمارے ارکان کو خریدا گیا ، ہمارے میر جعفر اور میر صادق ملے ہوئے تھے ۔کرپٹ ترین لوگوں اس ملک پر مسلط کیا گیا ۔ہمیں ہٹانا ہی تھا تو ہم سے زیادہ اہل لوگوں کو لایا جاتا ۔چین اور روس سے تعلقات بڑھانے پر امریکا ناراض ہوگیا
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اپنی تقریروں میں چار سالہ کارکردگی کا ذکر نہیں کرتے ،شہبازشریف