معروف سٹارنے خود کشی کر لی 

May 07, 2022 | 14:15:PM
معروف سٹارنے خود کشی کر لی 
کیپشن: (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ’’ریئلٹی شو‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی سٹار کیلیا پوسی نے 16سال کی عمر میں خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلیا کے گھر والوں نے ان کی خودکشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مستقبل بہت روشن تھا لیکن اس نے نہ جانے کیوں ایک لمحے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،وہ اپنی زندگی میں بہت خوش تھی۔

دوسری جانب کیلیا کی والدہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ”میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میری خوبصورت بیٹی اس دنیا سے چلی گئی“، ان کی والدہ نے مزید کہا کہ میں کیلیا کے جاننے والے اور دوستوں سے کہوں گی کہ وہ ان کے رازوں کی پاس داری کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے

واضح رہے کہ کیلیا پوسی نے امریکی ریئلٹی شو نوڈلز اینڈ ٹائراس میں شرکت کی تھی جس کے بعد وہ کافی مقبول ہوئی تھی اس شو میں حصہ لینے کے لیے امیریکی لوگ اپنے بچوں کو تیار کرتے ہیں تا کہ ان کا مستقبل روشن ہو اور وہ مشہور ہو جائے،کیلیا پوسی نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کئی ٹرافیاں جیتیں اور اپنے اس قدم سے پہلے ایوی ایشن کیلئے اپنے شوق کو آ گے بڑھانے کیلئے اپنے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی تیاری کرنے کا سوچ رہی تھی ۔