ٹک ٹاک بنانیوالے نوجوان نے ایسا کام کیا کہ گرفتار کرنا پڑا

May 07, 2022 | 10:07:AM
نوجوان گرفتار، فائل فوٹو
کیپشن: نوجوان گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک بنانیوالے نوجوان نے بہت سے قیمتی درخت جلا ڈالے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف ایبٹ آباد ریجن نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا،ایبٹ آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو ہی آگ لگا دی، نوجوان قیمتی درختوں کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا۔

ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف حرکت میں آگیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد انتظامیہ نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    آصف زرداری کو جیل میں بینظیر نے کیا مشورہ دیا تھا؟