کے پی پولیس کی گورننس کا پول کھل گیا، سمگلر ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ چھین کر فرار 

Mar 07, 2026 | 21:53:PM
کے پی پولیس کی گورننس کا پول کھل گیا، سمگلر ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ چھین کر فرار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانزیب آفریدی)کے پی کے پولیس کی گورننس کا پول کھل گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے آبائی ضلع میں سمگلرز ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا، تھانہ علی مسجد کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں سمگلرز  نے ایڈیشنل ایس ایچ او کو نہتا کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمگلرز نہ صرف ایڈیشنل ایس ایچ او سے سرکاری اسلحہ اور جیکٹ بھی چھین لی اور باآسانی فرار ہوگئے، اس واقعے نے صوبائی حکومت کے ’’گڈ گورننس‘‘ اور پولیس کی رٹ قائم کرنے کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں میں اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے اپنے آبائی ضلع اور حلقے میں پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے، تو باقی صوبے میں عام پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا کیا عالم ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں :8پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ