پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کر دے گا،تیمور تالپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے پیٹرولیم قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فیصلہ مستردکر دیا۔
تیمور تالپور کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان کے مبارک مہینے میں عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ہے، پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کر دے گا، رکن سند ھ اسمبلی کاکہناتھا کہ وفاق کی نااہلی کی سزا سندھ کے عوام اور صنعت کاروں کو دی جا رہی ہے، قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن مہنگی اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی، اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نیا طوفان آنے والا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔
تیمور تالپورنے کہاکہ پورے ملک کی صنعتیں اس فیصلے کے باعث بند ہونے کے دہانے پر پہنچ جائیں گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس ظالمانہ اضافے کو واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے، پیپلز پارٹی عوام اور تاجر برادری کے حقوق کی خاطر ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر