دورہ بنگلہ دیش:ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی سیشن کراچی میں جاری

Mar 07, 2026 | 19:13:PM
دورہ بنگلہ دیش:ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی سیشن کراچی میں جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن کراچی میں جاری ہے، پریکٹس کیمپ کا آج دوسرا اور آخری روز ہے، کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن کا آغاز وارم اپ سے کیا۔

ممبر سیلکش کمیٹی سرفراز احمد وائٹ بال سکواڈ کے کیمپ میں موجود ہیں، سیلکٹر سرفراز احمد نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پریکٹس سیشن کا جائزہ لیا۔

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باولنگ کی مشقیں جاری ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :8پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ