سارا علی خان فلم پروموشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں

Mar 07, 2024 | 14:26:PM
سارا علی خان فلم پروموشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف  اداکارہ سارا علی خان نے دو فلموں کی پروموشن کے دوران پیٹ جلنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سارا علی خان اپنی شاعری اور شاہانہ ملبوسات کے سبب خبروں کی  زینت بنتی رہتی ہیں اور ان کا شوخ و نٹ کھٹ انداز ہر کسی کو بھاتا ہے۔

 سارا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر و بیشتر ویڈیوز جاری کرتی رہتی ہیں جو شوخی و ظرافت سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اس مرتبہ اداکارہ کی پوسٹ ان کے درد کی عکاسی کر رہی ہے۔

دراصل سارا علی خان اپنی ویڈیو میں یہ انکشاف کرتی نظر آرہی ہیں کہ" ان کا پیٹ جل گیا ہے"، جبکہ ویڈیو میں ان کے پیٹ پر مرہم لگا ہوا بھی نظر آرہا ہے.

مذکورہ ویڈیو میں سارا علی خان نے کہا کہ " جب آپ کر رہے ہوتے ہو دو فلموں کا پرومشن تو مشکل کا سامنا تو ہوتا ہی ہے، اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ، ہوگئی میں لیٹ ، اب کرنا پڑے گا سب کو ویٹ"۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی سارا خان نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ "سارا کا سارا ریڈیو میں خوش آمدید، آج کی تازہ خبر میں جل گئی ہوں، کیا کریں سبق سیکھ گئی ہوں، کیا کہہ سکتے ہیں بری قسمت، لیکن کم سے کم یہ نہیں ہے مرڈر مبارک"۔

یہ بھی پڑھیں:عزیکہ ڈینیل کا بولڈ فوٹو شوٹ،تصاویر نے تہلکہ مچادیا

اس کیپشن میں انہوں نے "مرڈر مبارک" لکھ کر  نیٹ فلکس پر جلد آنے والی فلم "مرڈر مبارک" کی بھی پروموشن کی جس کی ریلیز ڈیٹ 15 مارچ ہے جبکہ  فلم "اے وطن میرے وطن" کی ریلیز ڈیٹ 21 مارچ بتائی جو پرائم ویڈیو ان پر ریلیز کی جائیگی۔