عائزہ اور دانش تیمور کا نیا فوٹو شوٹ 

Mar 07, 2023 | 15:18:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

ان تصاویر میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں، جن پر لاکھوں لائیکس اور تعریفی کامنٹس آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سنجے دت نے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کا انکشاف کر دیا  

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘کا حصہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنے نئے پروجیکٹ ’جان جہاں‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں ‘۔ عائزہ خانکا کہنا تھا کہ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ ساتھی فنکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔