نصیر الدین شاہ  خطرناک مرض میں مبتلا

Mar 07, 2022 | 16:44:PM
نصیر الدین شاہ خطرناک مرض میں مبتلا
کیپشن: بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اونوماٹومانیا (Onomatomania) نامی بیماری میں مبتلا ہیں جوکہ ایک نفسیاتی مرض ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں اس بارے میں کھل کر بتایا کہ وہ کس طرح اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میں اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہوں، میں مذاق نہیں کر رہا، یہ ایک طبی حالت ہے۔ آپ اسے ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا ایک جملہ، ایک آیت یا تقریر کو دہراتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا ،قریبی ساتھی کا ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت کرتا ہوں ،  کبھی بھی مکمل آرام نہیں کرتا، یہاں تک کہ جب میں سو رہا ہوں تب بھی وہ جملہ دہراتا رہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:10روپے پٹرول سستا کرنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ