حکومت کی جامع حکمت عملی سے معیشت مضبوط ہور ہی ہے، ڈاکٹر عا رف علوی

Mar 07, 2021 | 23:14:PM
  حکومت کی جامع حکمت عملی سے معیشت مضبوط ہور ہی ہے، ڈاکٹر عا رف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے جبکہ کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق پولو اینڈ کنٹری کلب میں ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ کے فائنل میچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر عارف علوی نے ملک میں پولو کے فروغ کے لیے پاک فوج کےکردار کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے بھی پرفارمنس پیش کی۔