ن لیگ کا اجلاس، لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 07, 2021 | 16:15:PM
ن لیگ کا اجلاس، لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا  مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت  نےشرکت کی۔ اجلاس میں لانگ مارچ، سینٹ الیکشن سمیت سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز نے آن لائن شرکت کی اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورتحال پر غور جبکہ حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے سے متعلق بھی مشاورت  کی گئی۔ حالیہ سینٹ انتخابات کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل تیارکرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، امیر مقام، حافظ حفیظ الرحمان کے علاوہ انجینئر خرم دستگیر، طارق فضل چودھری، جاویدلطیف، مرتضی جاوید عباسی اور مفتاح اسماعیل بھی شریک ہیں۔