ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو ہرا کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی )نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میچ میں ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز بنائے ، حریف ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 1 وکٹ کےنقصان پر حاصل کر لیا ۔
ایبٹ آباد نے ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنائے ، شاہ زیب خان 54 اور کامران غلام 45 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
کراچی وائٹس کی جانب سے ثاقب خان نے 22,سعود شکیل 17 اور شان مسعود نے 16 رنز بنائے،ایبٹ آباد کے ارشد اقبال نے 3, شاداب خان اور شہاب خان اور رضا اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے دی