گلگت بلتستان میں پر امن انتخابات ہوئے، عوام نے بھرپور حصہ لیا:چیف الیکشن کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابات پرامن انداز میں ہوئے،سیکیورٹی کیلئے 15ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن بھر عوام میں بھرپور جوش وخروش رہا،عوام نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر عوام کامشکور ہوں،عوام نے پرامن ماحول میں ووٹ کاسٹ کئے۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے۔
گلگت میں میڈیا سے گفتگو میں یار محمد رند نے کہا کہ نگران حکومت کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔ خواہش ہے کہ ایسے لوگ آئیں، جن کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو۔
نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ الیکشن لڑتے ہوئے برداشت کرنا ہوتا ہے کوئی امیدوار ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے دی