تل ابیب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی

Jun 07, 2026 | 19:40:PM
  تل ابیب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وسطی اسرائیل کے مرکزی شہر تل ابیب میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشتبہ مسلح شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔ 

اسرائیلی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ اسرائیلی عرب شہری سے اسلحہ برآمد ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور مشتبہ شخص بھی ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:   پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری 

 اس مہلک  مہلک دہشت گردانہ حملے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 7 جون 2026 کو وسطی اسرائیل کے ملحقہ کوچاو یایر کے علاقے میں مسلح شخص کے اہداف پر حملوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد، ایک سیکورٹی اہلکار ایک کار میں مشتبہ شخص کو سالیت بستی میں داخل ہونے  سے روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس فوٹیج میں سیکورٹی فورسز  کے اہلکاروںکو  کوچاو یایر کے داخلی دروازے پر ایک پٹرول پمپ پر کام کرتے دکھایا گیا جہاں اندھا دھند فائرنگ کا یہ واقعہ وہا تھا۔ 

دیگر کیٹیگریز: دنیا