گلگت بلتستان انتخابات،غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع

Jun 07, 2026 | 18:29:PM
گلگت بلتستان انتخابات،غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے,غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔

 نومل گورنمنٹ سکول  جی بی 1گلگت 1میں آزاد امیدوار ایڈوکیٹ جرار  112 ووٹ لیکر آگے،پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ 104ووٹ لیکر دوسرے نمبر   جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیاس صدیقی 69ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہے۔ 

ڈائریکٹریٹ انیمل ہزبینڈری(جی بی 1گلگت 1) میں پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 253ووٹ لیکر پہلے پی ٹی آئی کے الیاس صدیقی 147ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے شفیق الدین 6ووٹ  حاصل کر سکے۔ 
  جی بی اے 14 حلقہ 2 شیپ پلیاٹ میل میں پیپلز پارٹی عباس موسوی 156،استحکام پارٹی شمس لون 171، پاکستان مسلم لیگ ن رانا فاروق 110ووٹ حاصل کرسکے۔ 
  جی بی 1گلگت 1 نپورہ بوائز سکول پونگ سٹیشن میں پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 222ووٹ لیکر پہلے ،مسلم لیگ ن نے شفیق الدین 172ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیاس صدیقی 41ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہے۔ 
  جی بی 1گلگت 1کالاباد نومل پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 174ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیاس صدیقی 113ووٹ لیکر دوسرے پر ہے۔

جی بی اے 1گلگت 1ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ پولنگ اسٹیشن میں پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 149ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیاس صدیقی 59ووٹ لیکر دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے شفیق الدین کو 12ووٹ پڑے۔ 
  جی بی اے 12 کورفے شگر پولنگ سٹیشن غیر سرکاری نتائج کے مطابق  عمران ندیم   136 ووٹ،راجا اعظم خان  45 ووٹ کے ساتھ دوسرے  جبکہ سعید 09 اور طاہر   07 ووٹ حاصل کرسکے۔ 

 کھرمنگ جی بی اے 11کے10 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اقبال حسن  1370 PPP،محسن رضوی 1175 pml N جبکہ ڈاکٹر میثم 1031آزاد حیثیت سے 1031 ووٹ حاصل کرسکے۔ 
 غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق   غذر  میں جی بی  اے 21 غذر 3 پولنگ سٹیشن سہلی ہرنگ فیمیل میں پہلے نمبر پرمحمد ایوب شاہ پی پی پی 78 ،غلام محمد مسلم لیگ ن 70، آزاد امیدوار امان علی عامر 68 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

گلگت حلقہ ون شکیوٹ میل پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگ ن شفیق الدین 219 ووٹ لیکر پہلے ،پیپلزپارٹی کے امجد ایڈوکیٹ 77 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار آصف عثمانی  38 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

 آزاد امیدا وار حمایت اللہ 36 اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیاس صدیقی 34 کے ووٹ  اور استحکام پاکستان کے سلطان رئیس کو 4 ملے ہیں اور آزاد امیدوار جرار ایڈوکیٹ کو 8ووٹ ملے،جماعت اسلامی کے مولانا تنویر حیدری کو 12 ووٹ ملے۔

پولنگ  سٹیشن سرفہ رنگا، شگر میں سعید شگری (مجلس وحدت المسلمین) پی ٹی آئی 120 ووٹ ووٹ لیکر پہلےعمران ندیم (پاکستان پیپلز پارٹی)   36 ووٹ طاہر شگری (مسلم لیگ ن)  16 ووٹ

راجہ اعظم خان (اسلامی تحریک پاکستان)   4 ووٹ،سیدہ خدیجہ   2 ووٹ ،حسن شگری (آزاد)  2 ووٹ،احتشام الحق   2 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ مہدی ایڈووکیٹ،عابد استوری ،عبدالرشید ترابی ایک بھی  ووٹ حاصل نہ کرسکے۔ 

  نومل گورنمنٹ سکول  جی بی 1گلگت 1 سے آزاد امیدوار ایڈوکیٹ جرار  112 ووٹ لیکر آگے ،پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ 104ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیاس صدیقی 69ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔
 حلقہ 12 شگر سٹیشن  ،مرہ پی سٹیشن  سے اسلامی تحریک راجہ اعظم خان 133،مسلم لیگ ن طاہر شگری 99،پی پی پی عمران ندیم  90،پی ٹی آٸی حسن شگری 19 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ  آزاد امیدوار مہدی علی 11ووٹ حاصل کرسکے۔ 

استور حلقہ 2 استور  15 پولنگ اسٹیشنوں سے شمس الحق لون استحکام پاکستان 2660 ووٹ لیکر آگے جبکہ رانا فاروق (مسلم لیگ ن)  1969ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے عباس موسوی 964 اور آزاد امیدوار برکت جمیل 441 ووٹ حاصل کرسکے۔ 

 کھرمنگ جی بی اے 11کے 17 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اقبال حسن  2298 PPP،محسن رضوی2532  pml N جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر میثم2275  ووٹ حاصل کرسکے۔ 

ادھر جی بی 7،سکردو کے 22 پولنگ  سٹیشنز کا رزلٹ آگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 3041 کے آگے  استحکام پارٹی کے  راجہ جلال 2792  دوسری جبکہ  ن لیگ کے حاجی اکبر   1942  تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  پرانی نسل نے اپنی نئی نسل کے لیے کچھ نہیں کیا، حافظ نعیم الرحمان