اوورسیزکشمیریوں کاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہار

Jun 07, 2026 | 16:22:PM
اوورسیزکشمیریوں کاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہار
کیپشن: اوورسیزکشمیریوں کاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) برطانیہ میں مقیم کشمیری شہریوں نےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے آزاد کشمیراسمبلی سے پاس ہونے والے بل کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیا۔ 

برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کاکہناہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلاوجہ احتجاج کی کالیں دیکر ریاست کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے،ووٹ ہرشہری کابنیادی حق ہے، مہاجرین بھی کشمیری ہیں ان کا حق چھینا نہیں جا سکتا ،ایکشن کمیٹی کسی بیرونی جماعت کاآلہ کارنہ بنے،ہٹ دھرمی چھوڑکرافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکرے ۔

اورسیزکشمیریوں کا کہناہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھورمعاملے کے حل کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں،ایکشن کمیٹی میں شامل چند قوم پرست اپنےمخصوص ایجنڈے کے تحت لوگوں میں تقسیم ڈال رہے ہیں ،آزاد کشمیراسمبلی کا فیصلہ بالکل درست ہے،مہاجرین کوبھی سب کی طرح برابرکاحقِ رائے دہی ملناچاہیے۔

اوورسیزکشمیریو ں کا مزید کہنا ہے کہ مسلسل احتجاج اورہڑتالوں سے ملک کوشدید مالی نقصان پہنچ رہاہے اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں ،مقامی کشمیریوں اورمہاجرین کا رشتہ اٹوٹ ہے، اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  خاتون ڈاکٹر کی جان بچانے والے نوجوان کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان