مذاکرات میں کچھ نکات پر اختلافات، پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے: ایران

Jun 07, 2026 | 15:31:PM
 مذاکرات میں کچھ نکات پر اختلافات، پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےکہاامریکہ کا بدلتاموقف مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےسی سی این سےگفتگومیں کہا مذاکرات میں کچھ نکات پراب بھی اختلافات موجود ہے،یورینیم کی افزودگی کےمعاملےپرامریکا سےاختلافات ہیں،امریکاکوایرانی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔امریکامنجمداثاثوں کے معاملے پر ہمیں رعایت دینے کو تیار نہیں۔

اسماعیل بقائی نےمزیدکہاہمارا مطالبہ ہےامریکاغیرملکی بینکوں میں منجمد اربوں ڈالرجاری کرے،امریکا  آبنائے ہرمزمیں ہمارےتجارتی جہازوں پرحملےکررہاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:لاکھوں بیرل اضافی تیل لانے کی تیاریاں

موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ امریکاکی غیرذمہ دارانہ پالیسی ہے،ایرانی فوج کسی بھی حملےکا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔