امریکی ٹیم نے گیس غبارے سے بحر اوقیانوس پار کر لیا

Jun 07, 2026 | 12:56:PM
امریکی ٹیم نے گیس غبارے سے بحر اوقیانوس پار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ٹیم ’اٹلانٹک ایکسپلورر‘ نے ہائیڈروجن گیس غبارے میں پرواز  کر کے بحرِ اوقیانوس کو پار کر لیا ہے۔

امریکی ٹیم گیس غبارے میں 3 دن تک مسلسل پرواز کرتے ہوئے یورپ پہنچی۔

کھلی ٹوکری والے غبارے نے امریکہ سے یورپ تک کا سفر کامیابی سے طے کیا، یہ تاریخی کامیابی پائلٹ برٹ پیڈلٹ، پیٹر کیونیو، ایلیسیا ہیمپلمین ایڈمز نے حاصل کی ہے۔

3 رکنی ٹیم نے امریکہ سے گیس سے بھرے غبارے میں 4 جون کو اڑان بھری تھی اور  ٹیم نے سمندر پر اوسط 24 ہزار فٹ کی بلندی سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر مکمل کیا۔

اس مہم کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے امریکی ٹیم کے مشن کا بنیادی مقصد محض پرواز کرنا نہیں تھا۔

اس مہم کا بنیادی ہدف 8  ہزار فٹ کی بلندی سے ہوا کے نمونے جمع کرنا بھی تھا، امریکی ٹیم نے نئے مائیکرو بایوز اور قدرتی پروٹینز دریافت کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

یہی امریکی ٹیم اس سے قبل 2024ء اور 2025ء میں بھی کوشش کر چکی ہے تاہم موسم کی خرابی یا گیس لیک ہونے کی وجہ سے 2 بار سفر روکنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی