ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

Jun 07, 2025 | 14:07:PM
ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہے۔

وہ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں کبھی میں کبھی تم، تتلی، میرے ہمسفر، دل رُبا اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس مقدس سفر کے دوران منیٰ سے تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں وہ عبایا میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو ”چاند مبارک“ کا پیغام دیا۔

 آج عید کے دن ہانیہ عامر کی جانب سے عبایا میں لی گئی تصاویر میں مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی گئی ہے، جس پر شوبز سے وابستہ متعدد شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد انہیں حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کررہے ہں۔