کھیل  کےمیدان میں وکٹیں اڑانے والے سٹار  کرکٹرز مویشی منڈی میں ناکام ہو گئے

Jun 07, 2025 | 12:42:PM
کھیل  کےمیدان میں وکٹیں اڑانے والے سٹار  کرکٹرز مویشی منڈی میں ناکام ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو عید قرباں پر بکرا نہ ملا۔

سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی خوب بن ٹھن کر بکروں کی خریداری کے لیے منڈی پہنچ گئے ہیں۔

تاہم کھلاڑیوں کو عید الاضحیٰ پر مذہبی فریضے کی ادائیگی کےلیے من پسند جانور کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ۔۔۔۔ قومی کرکٹرز  نے اپنے پیغامات میں کیا کہا؟

اس دوران حارث رؤف اور فہیم اشرف پنجابی میں بھاؤ تاؤ کرتے بھی دکھائی دیئے تاہم پھر بھی بات نہ بنی۔

 جب لاکھ کوششوں کے بعد بھی بکروں پر بات نہ بنی تو انہوں نے بلآخر دنبے خرید لیے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

ویمنز کرکٹر نے بھی مبارک باد د یتے ہوئے کہا کہ خوشی کے موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی یاد رکھیں۔