عازمین حج کیلئے بڑی شرط عائد

Jun 07, 2022 | 23:17:PM
عازمین حج ، شرط
کیپشن: عازمین حج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بچوں سمیت تمام عازمینِ حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی، منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ تمام عازمینِ روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں،ترجمان نے کہا کہ سعودی ہدایات کے مطابق ہر عمر کے (بچوں سمیت) عازمینِ حج کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر سٹاک موجود ہے ،ترجمان اوگرا