پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آج اضافہ نہیں کیا جارہا ، مفتاح اسماعیل

Jun 07, 2022 | 19:32:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آج اضافہ نہیں کیا جارہا ، مفتاح اسماعیل
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج نہیں بڑھائی جارہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا۔ 

انہوں نے کہا کہ پری بجٹ بزنس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یا منصوبہ نہیں ہے۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔ 

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو نے خود کو قرنطینہ کرلیا 

انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ افواہیں پھیلانے سے  اجتناب برتیں۔