ماڈلنگ شروع کی تو ایسی شرمناک آفر ز ملیں کہ۔۔ اداکارہ سنیتا مارشل کا انکشاف 

Jun 07, 2021 | 18:09:PM
 ماڈلنگ شروع کی تو ایسی شرمناک آفر ز ملیں کہ۔۔ اداکارہ سنیتا مارشل کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ مسلمان نہیں لیکن ایک مسلمان ملک میں رہتی ہیں جس کا اپنا ایک کلچر ہے اس لیے وہ نا مناسب لباس پہننا پسند نہیں کرتیں۔
تفصیلات کے مطابق سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا پر مقبولیت کو اہم سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سو شل میڈیا فالورز حاصل کرنے کیلئے ہماری نوجوان نسل متعین حدود پھلانگنے سے بھی گریز نہیں کرتی جو کہ غلط ہے۔جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تو منی سکرٹس پہننے کی آفرز ہوئیں لیکن میں نے یہ مسترد کردیں۔ آج کی نوجوان نسل اس بات سے خوفزدہ ہے کہ اگر انہوں نے ایسا لباس نہ پہنا تو انہیں کام نہیں ملے گا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ نوجوان لڑکیوں کو کہتی ہیں کہ انہیں خود پر بھروسہ ہونا چاہیے، کوئی ضروری نہیں کہ نامناسب لباس نہ پہننے کی وجہ سے انہیں کام ملنا بند ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے لڑائی میں شدت۔۔سو شل میڈیا پر نیا بھو نچال