پنجاب حکومت کی سکیمیں عوام کیساتھ دھوکہ : امیر جماعت اسلامی

Jul 07, 2026 | 13:10:PM
پنجاب حکومت کی سکیمیں عوام کیساتھ دھوکہ : امیر جماعت اسلامی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی ترقی اسکیموں سے نہیں، مؤثر پالیسیوں سے ہوتی ہے، مگر پنجاب حکومت عوام کو اپنی پالیسیوں سے بے وقوف بنا رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241ہے اور عوام کو 500 روپے میں مل رہی ہے، حکومت نے پورے ملک کو گیس سلینڈر پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے ہفتے 1 روپے 97 پیسے کم کیے گئے، پیٹرول کے ہر لیٹر پر غریب عوام سے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی موٹرسائیکل چلاتی ہے، ہر ایک لیٹر پیٹرول پر ہم 100 روپے سے زائد ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

 جب تک ہم سڑکوں پر آکر احتجاج نہیں کریں گے تب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

 اگر ہم احتجاج نہ کرتے تو حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کرنی تھی، کسی بھی صورت پیٹرول کی قیمت 225 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا سرکاری افسران گاڑیاں تو بڑی رکھ لیتے ہیں لیکن اپنا کام پورا نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

 اگر ایف بی آر کے افسران اپنا کام ٹھیک کریں تو غریب پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کسان ہر سال نیچے جا رہا ہے، کھاد کی قیمت کا کوئی تعین نہیں۔

 گنے کی فصل کے پیسے بھی کسان کو پورے نہیں دیے جاتے ہیں، کپاس کی کاشت میں تاریخی کمی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسکیموں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

 یہ چند لوگوں کو سہولیات دیتے ہیں، باقی افراد کا نہیں سوچتے، ملک سکیموں سے نہیں پالیسی سے چلتے ہیں، یہاں مافیاز کا راج ہے۔

ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی بات کرتی ہے، حکومت سکولوں اور کالجوں کو آؤٹ سورس کر رہی ہے۔

 عام آدمی کے لیے تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہوگیا ہے، پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں۔

 مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، یونیورسٹیز کو گرانٹس نہیں مل رہی ہیں۔