او جی ڈی سی ایل کا چکوال میں الیکٹریکل پمپ کامیابی سے نصب

Jul 07, 2025 | 21:16:PM
او جی ڈی سی ایل کا چکوال میں الیکٹریکل پمپ کامیابی سے نصب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) او جی ڈی سی ایل کامیابیوں کی راہ پر گامزن،ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمر سیبل پمپ کامیابی سے نصب کردیا۔

او جی ڈی سی ایل  کے مطابق انھوں نے  پاکستان سٹاک ایکسچیج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، اس پمپ کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں 5 سے خام تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3100 بیرل یومیہ ہوگئی ۔ 
او جی ڈی سی ایل  کے مطابق اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہوگئی ، پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

 راجیان آئل فیلڈکنواں نمبر۔5سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ