چینی 4 روپے مہنگی،190روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان غلہ منڈی میں چینی 4 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی،ہول سیل سطح پر 100 کلو کی بوری 400 روپے بڑھ گئی۔
100 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت17300 روپے سے بڑھ کر 17700 روپے ہو گئی،غلہ منڈی میں 50 کلوچینی کا تھیلا 8 ہزار 850 روپے کا ہے ۔
منڈی میں چینی 177 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 190 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ۔
صدر غلہ منڈی مین گیٹ راجہ مدثرکاکہناہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے چینی مہنگی ہوئی ہے، جو لوگ اقتدار میں ہیں شوگر ملیں انکی ہیں پٹرول بھی وہی مہنگا کرتے اور چینی بھی،چینی کا ریٹ مقرر کر دیا جائے اورخلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔
راجہ مدثر نے کہاکہ ابھی تو صرف چینی مہنگی ہوئی ہے دال چاول بھی مہنگے ہونے کا خدشہ ہے، ان کاکہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فوری طور پر ریٹس چیک اینڈ بیلنس کریں اور ریٹس رکوائیں۔
یہ بھی پڑھیں:جج نے عہدے سے مستعفی دیدیا