صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی آئندہ ہفتے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آزاد)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید محسن گیلانی آئندہ ہفتے میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے، فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت 31 جولائی کو مکمل ہو جائے گی۔
نارملائزیشن کمیٹی اگلے ہفتے فیڈریشن کا انتظام سید محسن گیلانی کے حوالے کرے گی، نو منتخب صدر کے چارج سنبھالتے ہی سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر تقرریاں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کے نئے سیٹ اپ کی تشکیل کا عمل رواں ماہ مکمل ہوگا، فیفا کے زیر نگرانی طویل عرصے بعد پی ایف ایف کے معاملات منتخب نمائندوں کے سپرد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے سکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ