قومی پرچم کا سفید رنگ ہمارےدلوں میں ہونا چاہئے: اعظم نذیر تارڑ

Jul 07, 2025 | 15:35:PM
قومی پرچم کا سفید رنگ ہمارےدلوں میں ہونا چاہئے: اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے، قومی پرچم کا سفید رنگ دراصل ہمارے دلوں میں ہونا چاہیے۔

لاہور میں سول سروسز اکیڈمی والٹن میں اقلیتوں کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت اور عدم رواداری کو فروغ ملا لیکن ہمیں اب غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے والا پاکستان بنانا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین پاکستان کے فریم ورک کے تحت کام کرتی ہے، نوجوان نسل کو آگے لانے کے لیے ہمیں اپنا نظام درست کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو بہترین معمار فراہم کرنے ہیں، ہمیں مل کر معاشرے کی بہتر تربیت کا انتظام بھی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی جی ایس بی سی اے کو عہدے سے ہٹا دیا : سعید غنی