مون سون کے سپیل نے لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، 84 عمارتیں غیرمحفوظ

Jul 07, 2025 | 13:27:PM
مون سون کے سپیل نے لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، 84 عمارتیں غیرمحفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)مون سون کا سپیل،لاہور میں خطرے کے بادل منڈلانے ، لاہور میں غیر محفوظ عمارتوں کی بھرمار،  مجموعی طور پر 84 غیر محفوظ عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں غیر محفوظ پرائیویٹ عمارتوں کی تعداد 69 ہے، مخدوش سرکاری عمارتوں کی تعداد 15 ہے، 68 غیر محفوظ عمارتیں گھریلو استعمال میں ہیں، 16 صنعتی استعمال میں۔

نا قابل ِمرمت و بحالی والی خطرناک عمارتوں کی تعداد 32 ہے،قابل مرمت مخدوش عمارتوں کی تعداد 31 ہے ، رہائش پذیر غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 53 ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق خالی غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 18 ہے ،کرائے پر استعمال ہونیوالی خطرناک عمارتوں کی تعداد 20 ہے ۔

مالکانہ حیثیت پر مخدوش عمارتوں کی تعداد 46 ہے ،39 مخدوش عمارتوں کو خالی کروانے کیلئےفرسٹ نوٹسز جاری کئے گئے۔

28 خطرناک عمارتوں کو خالی کروانے کیلئے سیکنڈ نوٹسز بھی جاری کی، اخبارات میں اشتہارات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔