ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی بشری میمون بھی سوشل میڈیا پر چھا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی بشری میمون بھی سوشل میڈیا پر چھا گئیں ہیں، بشریٰ میمون کی فین فالوونگ میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، اپنی ایک وائرل ویڈیو میں انہوں فاولورز کے بڑھنے کی خوشی کااظہار بھی کیا۔
تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی طرح دکھنے والی بشریٰ میمون سے سوال کیا گیا کہ پہلے آپ کے انسٹاگرام پر فالوورز 23 ہزار تھے اب بڑی تعداد آپ کو فالو کررہی ہے، آپ آسمان پر تو نہیں اڑنے لگ گئیں؟
مسکراتے ہوئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بشریٰ میمون نے کہا نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، ’ڈاؤن ٹو ارتھ‘ہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:’’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو ‘‘ 3 سیزن کی ہوش اڑا دینے والی آمدن سامنے آگئی
ایک اور سوال کیا گیا کہ اتنے فالوورز دیکھ کر آپ کو دورہ تو نہیں پڑتا جس کے پر مسکراتے ہوئے کہا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ میمون کی ویڈیو اُس وقت وائرل ہوئی تھی جب بشریٰ کی انگیجمنٹ تھی، تب ان کے فالوورز 23 ہزار کے قریب تھے، جیسے ہی اُن کی وہ ویڈیو مقبول ہوئی انسٹاگرام پر اُن کی فین فالوونگ مزید بڑھ گئی، انسٹاگرام پر اب بشریٰ کے 89k فالووز ہیں جبکہ 26 کو انہوں نے خود فالو کیا ہوا ہے۔