پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 720 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، 5 منزلہ عمارت میں3 ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 20 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 25 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔