چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے

Jul 07, 2023 | 15:06:PM
 چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے کل جنوبی افریقا جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین چودھری بھی چیئر مین پی سی بی کے ہمراہ ہوں گے، آئی سی سی اجلاس 9 سے 16 جولائی تک ڈربن میں ہوگا,چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر مختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں چوہدری ذکا اشرف ورلڈکپ کے شیڈول اور دیگر امور پر پی سی بی کا موقف بیاں کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ
 چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں حکام سے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل اور دیگر معاملات پر بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔